باد انگیز

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - بادی، نفاخ جس سے پیٹ میں ریاح پیدا ہو۔ 'دانہ و راتب - بادانگیز کھلانے سے اکثر امراض ہو جاتے ہیں۔"      ( ١٨٧٢ء، رسالہ سالوتر، ٧٩:٢ )

اشتقاق

فارسی زبان میں اسم 'باد' کے ساتھ مصدر انگیختن سے مشتق صیغۂ امر 'انگیز' بطور لاحقۂ فاعلی لگنے سے 'باد انگیز' مرکب بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٧٢ء میں 'رسالہ سالوتر" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - بادی، نفاخ جس سے پیٹ میں ریاح پیدا ہو۔ 'دانہ و راتب - بادانگیز کھلانے سے اکثر امراض ہو جاتے ہیں۔"      ( ١٨٧٢ء، رسالہ سالوتر، ٧٩:٢ )

جنس: مذکر